عالمی یوم امن، مسئلہ کشمیر علاقائی اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ

دنیا آج امن کا عالمی دن منا رہی ہے۔ ایسے میں دہائیوں سے حل طلب مسئلہ کشمیر علاقائی اور عالمی امن کے لئے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری: اقوام متحدہ

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان 72سال سے تنازعہ چلا آ رہا ہے جو کسی بھی وقت جوہری جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کئی قراردادیں منظور کیں۔ لیکن بھارت ابھی تک ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں فوجی طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہا ہے۔بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے لے کر اپنی ریاستی دہشت گردی میں 95ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے پورے خطے کے امن کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 48دن سے کرفیو نافذ ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

Comments are closed.