ورلڈکپ؛ سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سری لنکن بولرز مقررہ وقت پر دو اوورز پیچھے تھے
0
107
sri lanka

ورلڈکپ؛ سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور ہفتے کو ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رن سے شکست دی تھی تاہم نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رن کا پہاڑ کھڑا کردیا اور 429 رن کا ہدف دیا۔

جبکہ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف اننگز کے دوران سری لنکن ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سری لنکن بولرز مقررہ وقت پر دو اوورز پیچھے تھے جس کی وجہ سے سری لنکن پلیئرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت

‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
واضح رہے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق فی اوور پلیئرز پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ہوتا ہے اور آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان نے غلطی تسلیم اور جرمانے کو قبول کیا ہے۔

Leave a reply