اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) تھیلسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر جگنو ویلفئیر فاؤنڈیشن پاکستان،ڈراپ آف لائف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شیر گڑھ،دیپالپور،حجرہ شاہ مقیم میں آگاہی ریلیاں نکالی گئیں ،شیر گڑھ میں کرنل چوک سے شیر گڑھ پریس کلب رجسٹرڈ تک،دیپالپور میں جگنوویلفئیر کے دفتر سے مدینہ چوک تک،جبکہ حجرہ شاہ مقیم میں چوک عمر فاروق سے لیکر میلاد چوک تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں ریلیوں میں شہریوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی انسداد تھیلیسیمیا آگاہی ریلیوں سے خطاب میں علی جگنو چئیرمین،ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی،وقاص کاشی،فیصل آرائیں،ودیگرمقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں 280 ملین افراد تھیلسیمیا کے کیرئیر ہیں 4 لاکھ معصوم بچے تھیلیسیمیا کے میجر ہیں ہر سال قریباّ 16 ہزار بچے اپنی جان کھو بیٹھتے ہیں تحصیل دیپالپور میں 70 معصوم بچے اس مرض کا شکار ہیں گزشتہ روز ایک معصوم بچہ اس مرض سے لڑتا ہوا اللہ کو پیارا بھی ہوگیا ہے تھیلسیمیا خون کی موروثی بیماری ہے خون کی کمی کا شکار بچہ پیدائش سے انتقال تک ہر15 روز بعد خون کی بوتل لگواتا ہے جس سے اسکا زندہ رہنا ممکن ہوتا ہے روز قیامت صرف نماز،روزہ،زکوۃ،حج بابت ہی باز پرس نہیں ہونی بلکہ حقوق العباد بابت سختی سے باز پرس ہونی ہے تھیلیسیمیا کاشکار بچے کھلونے اور چاکلیٹ کی بجائے والدین سمیت ہم سب سے خون کے عطیے کا طلبگار ہیں تاکہ اپنی زندگی کی سانسیں جاری رکھ سکیں اسلئے خدارا سب کو اس اہم مسئلے کی جانب خصوصی کاوش کرتے ہوئے ہر3 ماہ بعد خون کا عطیہ دینا چاہیے اور شادی سے قبل تھیلسیمیا کے ٹیسٹ لازمی کروانے چاہیے مزید برآن علی جگنو نے کہا کہ جو احباب خون عطیہ نہیں کرسکتے وہ بلڈ بیگ،یا انسداد تھیلسیمیا کی ادویات بھی عطیہ کریں تاکہ اس موذی مرض کے شکار بچوں کی عملی مدد ہوسکے اس موقع پر شہریوں نے آگاہی حاصل ہوتے ہی موقع پر ہی خون کاعطیہ دیا جس سے ریلیاں بلڈ کولیکٹنگ کیمپ میں تبدیل ہوگئے۔
چونیاں سےنامہ نگارمیاں عدیل اشرف کی رپورٹ کے مطابق تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کنگن پور میں اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،سول سوسائٹی افراد ،ڈاکٹر و پیرامیڈیکل سٹاف اورصحافیوں نے کثیر تعدد میں شرکت کی تفصیلات کیمطابق پاکستان میں تیزی سے پھیلتی تھیلیسیمیا جیسی موزی مرض کو صرف شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کروا کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے آج بروز سوموار 8 مئی دنیا بھر میں تھیلیسیمیا سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی طرف سے بھی کوٹ بسم اللہ پل سے مرکزی مسجد اہل حدیث تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شہریوں طلباء تاجروں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاکستان سے تھیلیسیمیا کا مکمل خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے نیز اہل علاقہ نے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
Shares:








