ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو ویسٹ انڈیز سے ہو گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو ہو گا ،پاکستانی ٹیم پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلے گی. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا . پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،چیف سلیکٹر انضمام الحق کی مشاورت سے گیارہ کھلاڑیوں کی ٹیم تشکیل دیں گے۔

رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

ورلڈ کپ مقابلوں میں گرین شرٹس کے خلاف کیربیئنز نے زیادہ میچ جیتے ہیں، دس میں سے سات میچ ویسٹ انڈیز اور تین پاکستان نے جیتے .جبکہ تین میچوں میں پاکستان فاتح رہا۔ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں جمعہ کو گیارہویں بار آمنے سامنے ہوں گی .

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف ، عابد علی اور جنید خان کو ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ کیا گیا ہے. انضمام الحق نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے. ڈاکٹرز نے شاداب خان کے ٹیسٹ کے بعد انہیں کلئیر قرار دے دیا ہے، اب وہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دکھائیں گے .پندرہ رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابراعظم، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں

Comments are closed.