ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے ، بیٹے کی ویڈیو پر یوسف رضا گیلانی نے کیا کہا
باغی ٹی وی : یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹےکی مبینہ ویڈیو پر ردعمل پیش کرتے کہا ہے کہ میڈٰیا پر ایک ویڈیو کو بھونڈے طریقے سے چلایا جارہا ہے جس کا تعلق ہم سے جوڑا جا رہا ہے.
سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اور ہم اپنا حق استعمال کر رہے ہیں . یہ اپنے ممبران کو سنبھالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بارے میں سپریم کورٹ کی رائے کے بعد وزرا نے اپنی اپنی رائے دینا شروع کر دی ہے۔ تمام الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتے ہیں۔ ترامیم کرنا پڑے گی، ہم ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے ووٹوں کی خریداری کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خفیہ کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کا ووٹ خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹ خریدنے کی یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے۔
اظیر مشوانی نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس ویڈیو میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ PDM کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کا بیٹا کم از کم چار MNAs کو سینیٹ انتخابات کے لیے خرید رہا ہے بظاہر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں کراچی کے 2 ایم این ایز فہیم خان اور کیپٹن جمیل ہیں
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی اسلام آباد سے نشست کیلئےاپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ ان کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ ہے۔
اس ویڈیو میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ PDM کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کا بیٹا کم از کم چار MNAs کو سینیٹ انتخابات کے لیے خرید رہا ہے pic.twitter.com/NaDUCm0Hyq
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) March 2, 2021
قبل ازیں سینیٹ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی نگران کمیٹی کا پہلا نوٹس سامنے آ گیا
سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی قائم نگران کمیٹی نے کام شروع کر دیا الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے سابق رکن اسمبلی لیاقت جتوئی کے بیان کا نوٹس لے لیا سیف اللہ ابڑو کے مبینہ طور پر 35 کروڑ کے عوض ٹکٹ لینے کانوٹس لے لیا کمیٹی نے لیاقت علی جتوئی کو نوٹس بھیج کر دستاویزی ثبوت طلب کر لیے الیکشن کمیشن میں نگران کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈی جی لا کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں اسٹیٹ بینک،نیب،ایف آئی اے ،ایف بی آر اور نادرا نمائندوں نے شرکت کی