ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ ، پاکستان کہاں کھڑا
باغی ٹی وی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے پاکستان باہر ہونا پڑا ،مقابلے میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور کسی حد تک نیوزی لینڈ شامل ہیں ۔نیوزی لینڈ اپنی 2ہوم سیریز جیت کر انگلینڈ کو شدید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔دوسرا خطرہ بھارت کے لئے ہوگا،تیسرا بڑا خطرہ آسٹریلیا کے لئے تب ہوگا کہ وہ ہوم سیریز میں بھارت سے ہارجائے۔
آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سسٹم قانون میں تبدیلی کر کے یہ تو واضح کردیا ہے کہ پہلی چیمپئن شپ کا فائنل شیڈول کے مطابق اگلے سال جون میں لارڈ ز میں ہوگا۔کرک سین کی رپورٹ کے مطابق پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی اور میچزکے فیصد کے تناسب سے فائنل پوائنٹس کی منظوری کے بعد اس وقت آسٹریلیاپہلے نمبر پر ہے اور اس نے 82 فیصد سے کچھ زائد پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔اس کی 2 سیریز باقی ہیں،بھارت کے خلاف ہوم سیریزکے 4 اور جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ میچز ہونگے.
اس طرفح بھارت کے 75٪ فیصد پوائنٹس کے بعد دوسرا نمبر ہے ،اسے آسٹریلیا کے 4ٹیسٹ میچز کے بعد اب انگلینڈ کے خلاف بھی پانچ کی بجائے چار ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بھارت کو اب 8ٹیسٹ کھیلنے ہیں ، فتح پر 30 اور ڈرا پر 10پوائنٹس ملیں گے
نیوزی لینڈ آنے والے مہینوں میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف اپنی دو ہوم سیریز میں زیادہ سے زیادہ 240 پوائنٹس حاصل کرلے تو وہ 70٪ پوائنٹس (600 میں سے 420) کے ساتھ اختتام کرے گا اس کے حریف بھارت اور انگلینڈ پانچ میچوں کی سیریز میںجب مد مقابل ہونگے تو وہاں کسی ایک کی مکمل شکست کیویز کو پر لگادےگی ، ادھربھارت نےبھی دسمبر،جنوری میں آسٹریلیا سے چار ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ انگلینڈ کا دورہ سری لنکا بھی شیڈول ہے
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ٹاپ تھری ٹیموں کے درمیان فائنل کے لئے رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی