ڈاکٹروں اورمریضوں کےبعد اب صحافی وکلاگردی کا شکارہونےلگے،بارالیکشن میں وکلا نےباجماعت تشدد کیا

0
71

لاہور:ڈاکٹروں ،مریضوں کے بعد اب صحافی بھی وکلاگردی کا شکارہونے لگے،بارالیکشن میں وکلا نے باجماعت تشدد کیا ،باغی ٹی وی کے مطابق چند دن پہلے جس طرح ڈاکٹرزاورپھرمریض وکلا گردی کا شکارہوئے اوراس وکلا گردی میں درجن کے قریب مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ، اب وکلاگردی کا دائرہ تشدد وسیع سے وسیع ترہوتا جارہا ہے،

باغی ٹی وی کے مطابق لاہوربار کے الیکشن کی کوریج کے دوران پروفیشنل جرنلسٹ فوٹوگرافرعابد نواز پروکلا نے مل کرباجماعت جس طرح تشدد کیا اس پرنہ صرف اس معاشرے کے دیگرطبقات کی طرف سے مذمت کی جارہی ہے بلکہ میڈیا ہاوسزاورمیڈیا تنظیموں کیطرف سے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی جارہی ہے،

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدررائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئر ِفوٹوجرنلسٹ و کونسل ممبرعابدنواز پرلاہوربارمیں الیکشن کی کوریج کے دوران وکلاءکی جانب سے تشدد کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔

انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ وکلاءاور صحافیوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن چند شرپسند وکلاءکی جانب سے اس طرح کی گھناﺅنی حرکت معاشرے کے دوبڑے طبقات کے درمیان سوچی سمجھی سکیم کے تحت فساد پھیلانااور ان کے تعلقات کوسبوتاژ کرناہے۔

انھوں نے لاہوربار، لاہور ہائیکورٹ وسپریم کورٹ بار اوردیگر وکلاءتنظیموں کے عہدیداران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گھناﺅنی سازش میں ملوث وکلاءکو بے نقاب کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ وکلاءاور صحافیوں کے تعلقات میں دراڑیں پیدانہ ہوں۔

Leave a reply