وکلا حملہ کیس ،عدالت کا عبوری حکمنامہ جاری

وکلا-حملہ-کیس-،عدالت-کا-عبوری-حکمنامہ-جاری #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا حملہ کیس سے متعلق عبوری حکمنامہ جاری کردیا

حکمنامہ میں کہا گیا کہ وکلا کی جانب سےغیرمشروط تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا، وکلا نےغیر مشروط معافی نامے کے بعد عدالتی رحم و کرم پرمعاملہ چھوڑا، کیس معطل کرکے وکلا کے معافی نامہ پر بعد ازاں غور کیا جائے گا، وکیل زاہد محمود راجہ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی، وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 اگست تک ملتوی کی جاتی ہے،

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے  سیکٹر ایچ ایٹ میں تجاوزات کیخلاف شہری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی تھی اور تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا فیصلہ دیا تھا ،عدالت نے اسلام آباد کچہری میں تمام غیرقانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے کا حکم  دیا تھا، جب حکومت نے کاروائی کی تو وکلا نے احتجاج کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھجی

Comments are closed.