مزید دیکھیں

مقبول

یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

سعودی عرب کی میزبانی میں امریکا اور یوکرین کے...

ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور...

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو...

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے...

مزنگ میں وکلا کے تشدد سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی موت

لاہور: ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے مزنگ کے علاقے میں وکلا کے تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی محمد نوید نے جائے وقوعہ اور ڈیڈ ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی محمد نوید نے ڈیڈ ہاؤس میں اے ایس آئی محمد شاہد کی نعش کا ملاحظہ کیا اور اس موقع پر ایس پی سول لائنز کو واقعہ کی فوری انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہید ASI محمد شاہد، ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہے تھے۔ اس دوران 7 سے 8 وکلا کے ایک گروہ نے اشتہاری ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ ایس ایس پی محمد نوید نے بتایا کہ وکلا کے گروہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بتایا کہ وکلا کا گروہ اشتہاری ملزم کو چھڑوا کر فرار ہو گیا۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور شہید ASI محمد شاہد کی نعش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور شہید ASI محمد شاہد کو شہید کرنے والے تمام وکلا کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے یقین دہانی کرائی کہ اس مقدمے میں کسی بھی ملوث فرد کو قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا اور تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan