باجوڑ، وکلاء کی حلف برداری تقریب میں محسن داوڑ کی آمد پر تقریب میدان جنگ بن گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے ماطبق باجوڑ میں وکلاء کی تقریب حلف برداری کے دوران محسن داوڑ کی آمد پر کونسل ہال میدان جنگ بن گیا

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ؤں کو دعوت دی گئی تھی تاہم پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی تقریب میں شرکت پر وکلاء نے برہمی کا اظہار کیا۔ محسن داوڑ کی آمد پر وکلاء غصے میں آ گئے اور اسے ہال سے باہر نکالنے کی کوشش کی

ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن میں وکلاء کی تقریب حلف برادری کے دوران محسن داوڑ کی اسٹیج پر آمد کے ساتھ ہی وکلاء نے نعرے بازی شروع کر دی۔ اس دروان محسن داوڑ کو بھی دھکے دیے گئے،اس دوران تقریب میں شامل افراد نے ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں سے حملے کیے ،کرسیاں بھی ایک دوسرے کو ماری گئیں ۔ وکلاء گروپوں کی ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کے بعد محسن داوڑ اور دیگر مہمان کونسل ہال سے روانہ ہو گئے

Comments are closed.