وزیر جنگلات سبطین خان کی کندیاں شجرکاری ٹارگٹ آئندہ ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر-جنگلات-سبطین-خان-کی-کندیاں-شجرکاری-ٹارگٹ-آئندہ-ہفتے-تک-مکمل-کرنے-کی-ہدایت #Baaghi

وزیر جنگلات سبطین خان کی کندیاں شجرکاری ٹارگٹ آئندہ ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خاان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنگلات شاہد زمان، سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، چیف کنزرویٹرز اور دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو مون سون شجرکاری مہم اور لکڑی کٹائی کے واقعات کی انکوائری رپورٹ، آرا اڈوں کے خلاف آپریشن، لکڑی چوری و کٹائی پر کارروائیوں اور شجرکاری کی جیوٹیگنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر جنگلات کو کندیاں میں شجرکاری ٹارگٹ پر بھی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ کندیاں نیشنل پارک کی تعمیر پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سبطین خان نے کندیاں میں 25 ہزار شجرکاری کا ٹارگٹ آئندہ ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور جولائی 2022 تک کندیاں نیشنل پارک پراجیکٹ کی تکمیل پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کندیاں پارک کو سسٹین ایبل پراجیکٹ بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے پارک میں بوٹینک گارڈن، ریسٹ ہاؤس، وزیٹر ہٹس، میانوالی ہسٹری میوزیم، سپینش ڈیزائن بینچ اور مانومنٹ بنائے جانے کے علاوہ بام ٹری اور دیگر قیمتی سپیشیز بھی لگانے کی ہدایات بھی دیں۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ 50 ایکڑ پر مشتمل کندیاں نیشنل پارک عوامی دلچسپی سے بھرپور اپنی طرز کا جدید نیشنل پارک ہوگا جس پر 176 ملین کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے بجلی کی کھپت کم کرنے کیلئے پارک میں سولر سسٹم لگائے جانے کی بھی ہدایات دیں۔

Comments are closed.