باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیراعظم سے حساب لیں گے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی بے نقاب کریں گے،ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتماد مہم چلانی ہے،سابق صدر پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا،عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا،آج عمران خان خود ہی اپنے وزرا میں سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے ،عمران خان نے ملتان سے ناانصافی کی ،صرف دس وزیر عمران خان کی شاباشی کے لائق ہیں،ہمارے وزیر خارجہ کو ایک سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا،10چہیتوں کو عمر ان خان نے سرٹیفکیٹ دیئے اورباقی وزرا پر عدم اعتماد ظاہر کیا،مارچ آنے سے پہلے ان کا ایک وکٹ گر چکا ہے ہم نے اس کٹھ پتلی نظام کا خاتمہ کرنا ہے،ملتان والوں کے ساتھ زیادتی ہے کہ اُنکے وزیرِ خارجہ کو سرٹیفکیٹ نہیں مِلا اگر چین کا دُورہ اِتنا ہی کامیاب تھا تو ایک کاغذ کا سرٹیفکیٹ بنتا تھا-پیپلزپارٹی نے سلیکٹڈ اور نالائق حکومت کیخلاف اعلان جنگ کیا،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہیں نہیں بھاگے،صدر زرداری بھی یہیں ہے، میں بھی یہیں ہوں، آصفہ بھی یہیں ہے، پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو۔ حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی کر رہی ہے،تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن خان صاحب کی حکومت نے کی،عمران خان ہمیں اور ہمارے مخالف کو بھی چور چور کہتے تھے، آصف زرداری اور میں بھی موجود ہوں، پکڑ سکتے ہو تو پکڑلو،

پیپلز پارٹی کے رہنما، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت کیلئےایوارڈعوام کی پذیرائی ہوتی ہے، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹیم کےکپتان نے اپنی ٹیم کومبارکباد پیش کی،وزیراعظم کہتے ہیں معیشت کودوبارہ سے کھڑا کر دیا،وزیرخزانہ شوکت ترین کا ایوارڈکیلئے نام نہیں کہتے ہیں دنیا میں پاکستان کی بہترطریقے سے نمائندگی کی ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوایوارڈ نہیں دیا گیا ،وزارت اطلاعات اچھا کام کررہی ہے توفواد چودھری کوایوارڈ کیوں نہیں دیا گیا؟

پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے "بہترین کارکردگی” دکھانے والے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے، وزیراعظم گالم گلوچ اور الزام تراشی کی بہترین کارکردگی پر وزراء کو ضرور تعریفی سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں حکومت کی تین سالہ کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے، کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا؟ ہر وزارت میں بحرانی صورتحال ہے معیشت، خوراک، پیٹرولیم، توانائی، خارجہ، داخلہ، صحت اور دیگر تمان وزارتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزراء اورحکومت کی کارکردگی پر اب عوام ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دیں گے

وزیراعظم نے بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتوں کا اعلان کردیا ،وزارت خارجہ ، وزارت اطلاعات ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہیں،وزارت خزانہ بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی وزارت ریلوے ، بحری امور ، وزارت توانائی کی کارکردگی بھی متاثر کن نہ رہی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،وزارت دفاع اور موسمیاتی تبدیلی بھی نام بنانے میں ناکام رہی

وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہزادارباب نےپہلےہی بتا دیا تھا ٹاپ 10کون ہیں اس لیے باقی وزرانہیں آئے وزارت مواصلات بہترین کارکردگی میں نمبر ون قرار پائی ہے ،بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالی وزارتوں کومراعات دی جائیں گی بیوروکریسی میں کارکردگی کی بہتری کے لیے مراعات دینے چاہییں سزا اورجزا کے بغیر نظام نہیں چل سکتا،پرائیویٹ سیکٹر میں سرٹیفکیٹ بہترین کارکردگی پردیئے جاتے ہیں لوگ نجی اسپتالوں کا رخ اس لیے کرتے ہیں کہ سزا جزا کا قانون نہیں،دیگر وزراسے بھی کہوں گا محنت کریں

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ارباب شہزاد کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں وزارتوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تعریفی اسناد سے آئندہ بھی وزارتو ں کی کارکردگی بہتر ہوگی،دنیا میں وزارت ہو یا شعبے سب میں سزا اور جزاکا نظام ہونا چاہیے،وزارتوں پر اسناد ان کی اچھی کارکردگی پر دینا مثبت کام ہے میرا خیال تھا تبدیلی جلدی لائی جاتی ہے مگر نظام میں کمزوریوں کے باعث ایسا نہیں ہوتا

دوسری جانب ٹاپ ٹین میں نام نہ آنے پرفواد چودھری کا کہنا ہے کہ کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد، ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے اگلی دفعہ انشاللہ 🙂

وزراء میں بہترین کارکردگی کے لیے تعریفی اسناد مراد سعید کا پہلا نمبر،اسد عمر دوسرے نمبر پر براجمان . ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبرہے چوتھے نمبر پر شفقت محمود، پانچویں نمبر پر شیریں مزاری رہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وفاقی وزارتوں میں مواصلات،منصوبہ بندی، ہوا بازی، تعلیم، صنعت، قومی سلامتی، تجارت، داخلہ، قومی غذائی تحفظ اورانسانی حقوق کی وزارتیں شامل ہیں

وزیراعظم عمران خان کوملازمین پرترس آگیا:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

وفاق میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تمام وزراء کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، نئے پاکستان میں عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کو سراہنا قابل ستائش ہے

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بی ایس 1 سے 19 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا پب جی گیم پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 15 فیصد سپیرٹی الاؤنس میں اضافے کی سفارش کردی گئی ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی ملازمین کو اپنے فنڈز سے الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا، ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ایکسپورٹس، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

بلاول بھٹو نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا

Shares: