وزارت پیٹرولیم کا ایل این جی کے اسپارٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ

0
62

وزارت پیٹرولیم کا ایل این جی کے اسپارٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ اسپارٹ گارگوز مارکیٹ سے 12 ڈالر مہنگے ملیں گے،
وزارت پیٹرولیم نے ایل این جی کے سپارٹ گارگو خریدنے کا فیصلہ کر ليا۔ گیس بحران پر وزارت پیٹرولیم کا ایل این جی کے اسپارٹ گارگو خریدنے کا فیصلہ اسپارٹ گارگوز مارکیٹ سے 12 ڈالر مہنگے ملیں گے. ملک میں گیس بحران پر قابو پانے کے لئے وزارت پیٹرولیم نے اب ایل این جی کے اسپارٹ گارگو خریدنے کا فیصلہ کر ليا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے جن کمپنیوں کے پاس ایل این جی ہے ان سے گارگو خریدا جائے۔

وزارت پیٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ قطر سمیت دیگر ممالک میں ایل این جی کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے، اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے فوری طور پر کہیں ایل این جی دستیاب نہیں۔ حکام نے بتایا کہ کوشش ہے جن کمپنیوں کے پاس ایل این جی ہے ان سے گارگو خریدا جائے، اور دو گارگو خریدنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

حکام وزارت پيٹروليم کا کہنا ہے کہ جاپان یا سنگاپور سے اضافی کارگوز ملنے کی امید ہے، اسپارٹ گارگوز مارکیٹ سے 12 ڈالر مہنگے ملیں گے، قلت کے باعث سردیوں ميں لوڈ منیجمنٹ پر عملدرآمد چیلنج رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کافی سال سے معمول بن چکا ہے۔ ملک میں سردیوں کا آغاز ہے اور اس بار بھی ملک میں گیس کی کمی کی وجہ سے تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

Leave a reply