وزارتیں سو رہی ہیں، وزیراعظم کو بلا کر پوچھنا پڑے گا، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ تیز گام کے حوالہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،

دوران سماعت جب پانچ مہینے بعد بھی حتمی رپورٹ جمع نہیں کرائی تو عدالت نے وزارت ریلوے اور وزارت داخلہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے دونوں وزارتوں کے سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ پیش نہ ہونے پر وزارت ریلوے پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے کہا کہ پانچ ماہ ہو گئے ابھی تک کہہ رہے ہیں کہ رپورٹ آئے گی تو دیں گے، اگر وزیراعظم کو بھی بلانا پڑا تو بلائیں گے، دونوں وزارتیں سو رہی ہیں، ایسے لگ رہا ہے جیسے کسی کی موت ہی نہ ہوئی ہو،

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی

ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے  درخواست دائرکر دی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیرریلوے شیخ رشید اور دیگرکوفریق بنایا گیا ہے،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرین حادثے میں 75 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوئے ہیں،شیخ رشید حادثات کی روک تھام میں ناکام ہوچکے،حادثے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

ریلوے حکام کے مطابق تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے،آگ 2 اکانومی اورایک بزنس کلاس کے ڈبے میں لگی ، اکانومی بوگیوں میں مجموعی طور پر 156مسافر سوار تھے،بزنس بوگی میں 50 سے زائدافراد سوار تھے، بوگیوں کی بکنگ امیرحسین کے نام سے ہوئی، امیرحسین نے حیدرآباد اسٹیشن سے بکنگ کرائی تھی ،

Shares: