افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید دو زخمی ہوگئے

0
25

ژوب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید دو زخمی ہوگئے

باغی ٹی وی :افغانستان سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا ایک جوان فخر عباس شہید جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقہ منزکے میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پاکستان افغان حکام سے مسلسل بارڈر کراسنگ امور پر بات کرتا رہا ہے۔

سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لئے پاکستان اپنی طرف سے بارڈر کے موثر انتظام کے لیے مستقل طور پر افغانستان کے حکام کے ساتھ معاملہ اٹھا رہے ہیں.

Leave a reply