امریکی وزیردفاع‌ کا اہم ممالک کا دورہ کل سے شروع ، ایران کے خلاف صف بندی یا کچھ اور

0
27

امریکی وزیردفاع‌ کا اہم ممالک کا دورہ کل سے شروع ، ایران کے خلاف صف بندی یا کچھ اور

باغی ٹی وی : امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اپنا غیر ملکی دورہ کل سے شروع کر رہے ہیں۔ اس دورے کے بارے میں وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس دورے میں اسرائیل، جرمنی ، برطانیہ اور بیلجیم میں نیٹو اتحاد کے صدر دفتر جائیں گے۔

یہ بائیڈن انتظامیہ کے وزیر دفاع کا پہلا دورہ ہے جس کے بارے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع اپنے ہم منصبوں اور دیگر سینئر ذمے داران کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ دفاع ، سیکیورٹی اداروں اور سٹریٹجک امور پر بات چیت کریں گے .

اطلاعات کے مطابق اس دورے م میں اسرائیل کو ایران، لبنان اور شام کی جانب سے درپیش سیکورٹی خطرات سرفہرست ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی تہران کے ساتھ نئے مذاکرات شروع کرنے کی خواہش پر ،،، اسرائیل کو گہری تشویش محسوس ہو رہی ہے۔ امریکا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں مئی 2018ء میں جوہری معاہدے سے علاحدہ ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ سرائیل 2015 میں‌پائے جانے والے معاہدے کے خلاف اول دن سے ہی رہا ہے .

Leave a reply