جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھی شرکت
yahya

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لے لیا ہے

چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی تقریب میں شریک ہوئے،نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری تقریب میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عائشہ ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ، علی امین گنڈا پور بھی شریک ہوئے

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیلئے نامزد کیا تھا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آ فریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی،صدر زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے، صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی

جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس پاکستان مقرر کئے گئے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب ہیں وہ حلف برداری تقریب میں شریک نہ ہوئے.تقریب حلف برداری کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے،

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاتجربہ، دانشمندی ،قانونی علم قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے میں رہنمائی کرے گا،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی،وزیراعظم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکی اور کہا کہ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ان کا تجربہ، دانشمندی اور قانونی علم عدلیہ کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے میں رہنمائی کرے گا،مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں عدلیہ پاکستانی عوام کو عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے دیانتداری سے کام کرتی رہے گی

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کا چیف جسٹس بننا انتہائی عزت اور اعزاز کی بات ہے،کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا،عدل و انصاف کا نظام بہتر ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی ملک ترقی کرے گا، پر امید ہوں جسٹس آفریدی ملک میں آئین و قانون کے مطابق عدل و انصاف کے نظام کو مزید مستحکم کریں گے،پارلیمان 25 کروڑ عوام کی آواز اور امیدوں کا مرکز ہے، خوشی ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر پارلیمان نے آئین کے مطابق عوامی رائے اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا،آئین پاکستان کی مکمل پاسداری ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے،ریاست کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی ائینی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں سر انجام دیں، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی دانشمندانہ قیادت میں عدالتی نظام مذید مستحکم ہو گا ۔ چیف جسٹس عوام کو فوری اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ اسپیکر نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کامیابی کی دعا کی.

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ پر بیرونی دباو کو نظر انداز کیا،جسٹس منصور کا خط

طاقتوروں کا وار کامیاب،یحییٰ آفریدی چیف جسٹس،فیض حمید کا فیصلہ چند دن میں

بس ایک دن کیلئے برداشت کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

Comments are closed.