یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان-
باغی ٹی وی : ذرائع آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کے اثرات کے باعث یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کے آغاز میں ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹرتک بڑھنے کا خدشہ ہے اگلے 5 دن میں امپورٹ ہونے والا تیل قیمت کے اتار چڑھاؤ کا حتمی تعین کرے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ کے اعدادو شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین سال میں مہنگائی نے 70 سال کے ریکارڈ توڑ دیے، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوگیا، جب کہ گھی، تیل، چینی، آٹا اورمرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 فیصد اضافے سے 4 روپے 06 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر کم از کم 6 روپے 38 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئے وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 فیصد اضافے سے 4 روپے 06 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر کم از کم 6 روپے 38 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئے۔
دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گےراولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔
جبکہ اداکار ایوب کھوسو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
معروف ٹی وی اداکار ایوب کھوسو نے کہا کہ اس وقت معاشی بدحالی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے عام افراد کا جینا اجیرن ہو گیا ہے اس وقت غریب اور دیہاڑی دار یومیہ اجرت کے ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔