مجھے یقین نہیں ہوتا کہ میری زندگی میں ایک بار پھر پیار شامل ہوگیا ہے راکھی ساونت
باگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ ،ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے لوگ ان کی جسمانی ساخت اور چہرے کے باعث ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ رپورٹس کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ایک حالیہ انٹر ویو میں کہا کہ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ میری زندگی میں ایک بار پھر پیار شامل ہوگیا ہے لوگ مجھے ہمیشہ نظر انداز کیا کرتے تھےمیری جسمانی ساخت اور چہرے کو لے کر مذاق اڑایا جاتا تھا۔
راکھی ساونت نے بتایا کہ میں انگلش نہیں بول سکتی چنانچہ میری انگلش کا مذاق اڑایا جاتا تھا کوئی نہیں جانتا کہ میں زندگی میں کئی بار مشکل حالات سے بچتی رہی ہوں، لوگ مجھے بدصورت، موٹی اور فضول بولنے والی جیسے القابات سے پکارا کرتے تھے لیکن اس سب سے کے باوجود ہمیشہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کی اور سب کو معاف کردیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بلآخر اب میں لوگوں کا پیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں تاہم اب بھی اکثر لڑکے ،لڑکیوں ، ماں اور بچے بچیوں کی محبت دیکھ کر کنفیوز ہوجاتی ہوں اور ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ ایک خواب ہو۔