لاہور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو موقع دیا تو وہ اور پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔

باغی ٹی وی : لاہور میں وزیراعظم نے یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں میں چیکس تقسیم کئے وزیرِ اعظم لون اسکیم کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوا ہوتا تو روپے کی قدر نہ بڑھتی آئی ایم ایف کا پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لئے چیلنج ہے، ہمیں اپنی معیشت کیلئےانقلابی اقدامات کرناہوں گے، انقلابی اقدامات سے ترقی ہمارے قدم چومے گی، جرات مندانہ فیصلوں سے معیشت مستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیئے تھے، نواز شریف چین سےسی پیک لایانواز شریف دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا، نواز شریف دور میں بجلی کے کارخانے لگے، نواز شریف نے ہی نوجوانوں کو کلاشنکوف کے بجائے قلم دیا، لیکن سازش کے تحت نواز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا، نواز شریف کا کارکن ہونے پر مجھے بھی جیل میں ڈالا گیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ کرپشن کےمقدمات پرعوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہےجس کو بھی عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے لوگ کہتے ہیں میں لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہا ہوں، میں نے اپنے دور میں 10 لاکھ لیپ ٹاپ دیےتھے، کورونا کے دوران لیپ ٹاپ کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں ہوا، لیپ ٹاپ کی وجہ سے آئی ٹی میں انقلاب آیا ہے، ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پرنہیں دیاگیا۔

گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو فراڈ کرکے وزیراعظم بنایاگیا، وہ شخص 4 سال تک چور ڈاکو کی گردان کرتا رہااس شخص نے 4 سال تک ایک اینٹ نہیں لگائی4 سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ،خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی کا اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، پی ٹی آئی دور میں صرف4 فیصد مارک اپ پر 3 ارب ڈالر کے قرضے دیے گئے، سابق وزیراعظم کی اہلیہ مہنگے تحفے لیتی تھیں، مالم جبہ اسکینڈل میں خود کو کلین چٹ دی گئی۔

اسلام آباد: ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار

وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کردیا گیا، چند دن قبل پاکستان کے خلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللہ تعالیٰ نےتمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔

Shares: