مولا جٹ کے بعدjohn بہترین فلم ہے یاسر حسین

اس فلم کا ہر کردار بہت زبردست ہے
0
29
john

بابر علی کی ڈائریکشن میں بنی فلم جان ریلیز ہوچکی ہے ، فلم کے پریمئیر میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستارں نے شرکت کی . jhon فلم دیکھنے کےلئے یاسر حسین اور اقراء عزیز بھی پہنچے. یاسر حسین نے فلم کے بارے میں کہا کہ فلم دیکھ کر بہت مزا آیا ، عاشر وجاہت اور سلیم معراج نے کمال اداکاری کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھی اس کے بعد بہت ساری فلمیں ریلیز ہوئیں سب دیکھیں ، لیکن jhonدیکھنے کا بہت مزا آیا ، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد jhon ایک بہترین فلم ہے.

یاسر حسین نے کہا کہ ”اس فلم کا ہر کردار بہت زبردست ہے”، میں تو ہر کسی سے کہوں گا کہ یہ فلم دیکھیں اور صحیح معنوں میں اگر آپ کوئی اچھی فلم دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو پھر jhon فلم ضرور دیکھیے گا. اقراء عزیز نے بھی کہا کہ jhon ایک اچھی فلم ہے ہر لحاظ سے ، مجھے بہت پسند آئی ہے،انہوں نے کہا کہ فلم کا ہر سین زبردست ہے ، کہانی بہت اچھے انداز سے بنائی گئی ہے. واضح رہے عاشر وجاہت کی یہ پہلی فلم ہے اور ان کے ساتھ معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان ہیں.

 

 

یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

Leave a reply