یکجہتی کشمیر،پنجاب کے تمام اضلاع میں ریلیاں نکلیں گی ،شہباز گل
وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ریلیاں نکلیں گی اورقومی ترانے بجائے جائیں گے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے پاکستان عالمی سطح پربھرپور آوازاٹھا رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا،مودی سرکارنے اقلیتوں کے ساتھ جوسلوک کیا یہ حالیہ صدی کی بدترین مثال ہے،
کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت نے انسانی حقوق پامال کرکے انسانیت کوشرمندہ کیا،اہل پاکستان کے دل سرینگرکے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،عالمی برادری نے مودی سرکارکے ظالمانہ رویئے کی مذمت کی ہے ،
بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور
پورے پنجاب میں 12 بجے دوپہر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور طریقے سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ لاہور میں مال روڈ کے 3 مقامات فیصل چوک، ریگل چوک اور سول سیکرٹریٹ چوک پر لوگ جمع ہوں گے۔
امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات
وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب فیصل چوک میں یوم یکجہتی کشمیر پر لوگوں کے ہمراہ اکٹھے ہوں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے جائیں گے جبکہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں بھی دوپہر 12 بجے لوگوں کے اجتماعات ہوں گے اور تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔
جمعہ کے اجتماعات کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی اور لوگ ریلیوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپیل کی کہ عوام یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔ ہم کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔