حوثی باغیوں کی لوٹ مار اور بد انتظامی کے باعث امدادی کارواائیاں بند ہونےکا خدشہ ،عالمی ادارہ خوراک

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے ہاتھوں امدادی سامان کی لوٹ اور غبن کے بڑھتے واقعات کےباعث حوثیوں کے زیر تسلط علاقوں میں امدادی کارروائیاں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔

بین الاقوامی فوڈ پروگرام کی طرف سے حوثی ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ امداد کے حصول اور شفافیت کو یقینی بنانےکے لیے 20 جون تک تمام ضروری قانونی تقاضے پورےکریں ورنہ عالمی ادارہ امداد کی فراہمی بند کردے گا۔۔

عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ پیزلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سےخطاب میں کہا کہ اگر یمن میں حوثیوں کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ جاری رہتی ہے تو ادارہ امدادی سامان کی ترسیل عارضی طورپر بہ تدریج روک سکتا ہے۔

Shares: