بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنے آبائی شہر میں تھی میرا آبائی شہر چھوٹا سا ہے اور لوگ وہا ں مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور مجھ سے بات کرنے آتے ہیں میں کر لیتی ہوں۔ ایک بار میرے پاس ایک لڑکا آیا اس نے مجھے کہا کہ وہ میری تصویر بنانا چاہتا ہے ، میں نے اسکو اجازت دیدی لیکن مجھے بتائے بغیر اس نے وڈیو بنا لی اور جا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی جس کے بعد اس لڑکے کو بہت سارے لائکس اور ویوز ملے اور اس لڑکے نے باقاعدہ طور پر اس کا جشن منایا کہ اس کو اس وڈیو سے بہت سارے لائکس اور ہٹس ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے بات کرتی ہوں

ان سے ملتی ہوں صرف اسلئے کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں لیکن چند لوگ ایسے بھی ملتے ہیں جو بھروسہ توڑ دیتے ہیں جیسے اس لڑکے نے کیا تو اس کے بعد پھر سوچنا پڑتا ہے کہ کسی سے ملنا یا بات کرنی چاہیے یا نہیں ۔ یاد رہے کہ یامی گوتم سے قبل عالیہ بھٹ بھی ایسی شکایت کر چکی ہیں ، عالیہ اپنے گھر میں انجوائے کررہیں تھیں ان لمحات کو پاپارازی نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا جس کے بعد عالہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اور اس میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی پرائیویسی کو لیک کرنا مناسب بات نہیں ہے شرم آنی چاہیے ایسی حرکت کرنے والوں کو۔

Shares: