مجھے سو فیصد یقین ہے عمران خان نے اپنے اوپر خود حملہ کرایا،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر وزیرآباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر رانا تنویر پی ٹی آئی پر برس پڑے

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے لانگ مارچ وزیر آباد واقعے کو ڈرامہ قراردے دیا ،وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے عمران خان نے اپنے اوپر خود حملہ کرایا فیس سیونگ کیلئے ڈرامہ کیا گیا، لانگ مارچ کی بلی تھیلے سے باہر نکل رہی تھی اور عمران خان کے سیاسی عزائم پورے نہیں ہورہے تھے 7 دن لاہور کے ارد گرد ہی گھومتے رہے تو اس نے یہ سارا ڈرامہ رچایا، پنجاب میں حکومت اسکی ہے ،اگر بے بس تھے تو حکومت چھوڑ دیتے، پنجاب حکومت پی ٹی آئی کی ہے، اگر قاتلانہ حملہ ہوا ہے تو اسکے ذمہ دار وہ ہیں، ڈرامہ ہوا ہے تو اسکے ذمہ دار بھی وہ ہیں، تفتیش کرنی ہے تو اسکے ذمہ دار بھی وہ ہیں سی ٹی ڈی کے پاس تفتیش ہے ہمارے پاس تو نہیں مجھے سمجھ نہیں آتی کہ گورنرہاؤس پر حملہ اب کیوں کیا جا رہا، یہ جان بوجھ کر ایک ٹولہ ایسے معاملات خراب کر رہا ہے یا انکا دماغ ماؤف ہو چکا ہے

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے تماشا لگایا ہوا ہے، میں نے فیصلہ کرنا ہو تو فوری گورنر راج لگا دوں، لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی ہیں، صوبائی حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ وہ احتجاج کرنیوالوں کو سپورٹ کرے، اگر یہ ڈرامے جاری رہے تو گورنر راج تو لگنا ہی لگنا ہے،پولیس کی مدد سے روڈ بلاک کیوں ہو رہا ہے. وزیر آباد واقعے کا ملزم پکڑا گیا ہے اس سے تفتیش کریں، کوئی سازش ہے تو اس تک پہنچنا چاہیے لانگ مارچ کے دوران مرنے والا شخص عمران خان کے گارڈ کی گولی کا نشانہ بنا عمران خان کہتاہے کہ مارشل لا لگتا ہے تو لگ جائے اسی لیے ہم اس کے خلاف ایکشن نہیں لے رہے

تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

Comments are closed.