فلم ”یارا وے” اگلے ماہ 11 تاریخ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے ، فلم کی ریلیز کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار چلی آرہی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے اور 11 نومبر کو فلم پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم میں پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈین فنکار بھی دکھائی دیں گے. بدئی کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ بین الاقوامی فلم یارا وے ایک عورت کی محبت اور خود کو دریافت کرنے کے سفر پر مبنی ہے، اس کی کہانی التھیا کوشل اور مہوش اعجاز نے تحریر کی ہے. مہوش اعجاز ایک منجھی ہوئی صحافی ہونے کے ساتھ ایک بہترین رائٹر بھی ہیں وہ اکثر ڈرامہ اور فلم ریوز دیتی ہیں وہ اپنے ریویوز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں. مہوش فلم کی کامیابی کے لئے خاصی پر
امید ہیں. فلم کی کاسٹ میں سمیع خان، فیضان خواجہ، علیزے ناصر ،مرینہ خان اور جاوید شیخ و دیگر شامل ہیں . فلم کی ڈائریکشن منیش پوار نے کی ہے . یارا وے کی شوٹنگ دبئی، جارجیا اور تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سےبہت ساری فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے علاوہ یارا وے بھی ان میں سے ایک تھی لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب وہ تمام فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جو ایک عرصے سے تیار پڑی ہوئی ہیں.