گلوکار، فلم میکر ،پروڈیوسر یاسر اختر کی سالگرہ، صرف چند افراد کے ہمراہ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فلم میکر ،پروڈیوسر کی سالگرہ منائی گئی، سالگرہ کی تقریب مین چند ہی قریبی افراد تھے جنہوں نے یاسر اختر کو وش کیا اور انہیں مبارکباد ی ، یاسر اختر ایک گلوکار اور موسیقار ہیں جو خاص طور پر 90 کی دہائی میں نوجوانوں میں مشہور تھے۔ انہوں نے پاکستانی میوزک انڈسٹری کو بہت سے ہٹ گانوں سے نوازا اور اداکاری میں بھی اپنی قسمت آزامائی۔ مہرین جبار ایسی پاکستانی ہدایتکار ہیں جنھوں نے بہت سارے مقبول ڈراموں اور فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ بہت سے لوگ شاید یہ نہیں جانتے ہیں کہ مہرین جبار اور یاسر اختر پہلے کزن ہیں۔ صرف یہی نہیں ، وہ ایک ساتھ بڑھے اور انہوں نے ایک ساتھ بہت سارے قیمتی لمحات گزارے کیونکہ وہ بچپن میں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے


بطور اداکار، گلوکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر جو بھی کام کیا، جدّت کے ساتھ کیا اور ہمیشہ کچھ نیا ہی کرکے دکھایا۔

حال ہی میں شارٹ فلموں کی سیریز پر کام شروع کیا، جس کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی پہلی ہی فلم’’آزاد‘‘ نے پاکستان سمیت دُنیا بَھر سے کام یابیاں سمیٹیں۔

جی ہاں، یہ ذکر ہے، ملٹی ٹیلنٹڈ سُپر اسٹار یاسر اختر کا، جنہوں نے کئی معروف اداکار و گلوکار بھی متعارف کروائے،جیسے ہمایوں سعید، شمعون عباسی، جویریہ عباسی، طوبیٰ صدیقی، بنیتا ڈیوڈ، زارا شیخ، ارمینا رانا خان، سلمان ثاقب(مانی)شہزاد رائے، کومل رضوی اور نجم شیراز وغیرہ۔ 1996ء میں انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس”Pegasus”کے نام سے قائم کیا، جسے 2010ء میں برطانیہ سے رجسٹر کروایا، تاکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پروڈکشنز کا آغاز کیا جاسکے۔ یاسر اختر اُن چند پاکستانی فن کاروں میں شامل ہیں،

Shares: