پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان یاسر حسین بھی کورونا کا شکار ہو گئے-
باغی ٹی وی :اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ یاسر حسین نے ٹیسٹ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دعا کریں میرے لیے اور احتیاط کریں اپنے لیے-
یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، ایک صارف نے ان کی پوسٹ کے نیچے ان کے بیٹے کے بارے میں پوچھا جس پریاسر حسین کا کہنا تھا کہ اقرا ان کے بیٹے کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر ہیں۔
یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری پر دوران قرنطینہ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے اسے بہت کٹھن وقت قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے نامور اداکارعدنان صدیقی،نادیہ حسین اور اشنا شاہ سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کو کورونا ہو چکا ہے۔