اداکار اور میزبان یاسر حسین ہیں بہت پریشان کیونکہ ان کے پاس جو پیسے تھے وہ ہو چکے ہیں ختم . بقول یاسر حسین ان کے پاس جتنے بھی پیسے تھے انہوں نے اس کی گاڑی خرید لی ہے. تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی پسند کی ایک گاڑی خریدی اور گاڑی کافی مہنگی ہے. یاسر حسین نے اس گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لکھاکہ میری سالگرہ کے موقع پر میں نے خود کو ایک گاڑی گفٹ کی ہے اور یہ میری پسند کی گاڑی ہے میرے پاس جتنے پیسے تھے میں نے گاڑی پر لگا دئیے اور اب میرے پاس پیٹرول ڈلوانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں کیا کروں. یاسر حسین کی اس پوسٹ کے بعد انہیں ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف مشورے دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور
ان کے مداحوں نے بتایا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں کیا کریں. یاد رہے کہ یاسرحسین کا شمار ان شوبز سلیبرٹیز میں ہوتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے بول دیتے ہیں . لیکن پچھلے کچھ عرصے سے یاسر احتیاط سے بات کررہے ہیں . دوسری طرف انہوں نے فیروز خان کے گھریلو تشدد والے معاملے میں واضح پوزیشن لیتے ہوئے اداکار کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ان کی اہلیہ اقراء عزیز نے بھی فیروز خان کے ساتھ پراجیکٹس کرنے سے منع کر دیا ہے.








