ملک میں بڑھتے زیادتی کے واقعات کے پیش نظر یاسر حسین کی پڑھی گئی نظم مملکت خداداد سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی ملکی حالات کے مدنظر اپنے دوست علی زریون کی ایک سال قبل لکھی گئی نظم ’مملکت خداداد‘ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکار اپنے دوست علی زریون کی ایک سال پُرانی نظم ’مملکت خداداد‘ پڑھتے نظر آرہے ہیں۔
https://www.instagram.com/tv/CE_MmyxDOEY/?utm_source=ig_embed
نظم کا آغاز کرنے سے پہلے یاسر حسین نے کہا کہ جو نظم وہ آج پڑھنے جارہے ہیں وہ اُن کے دوست علی زریون نے ایک سال پہلے لکھی تھی جب زیادتی کے واقعات بڑھ گئے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک سال بعد بھی زیادتی کے افسوسناک واقعات میں مزید اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ نظم پڑھ رہے ہیں جس کا عنوان ’مملکتِ خداداد‘ ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو شئیرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ علی زریون کی یہ نظم اس دُنیا میں موجود ہر اُس انسان کے لیے ایک سوال ہے جو جنسی زیادتی کو ایک عام حادثہ سمجھ کر بھول جاتا ہے-

اداکار نے مزید لکھا کہ ریپسٹ ایک چور نہیں ہے کہ جسے پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے بلکہ وہ ایک وحشی درندہ ہےجسے سرِعام پھانسی دینا بہت ضروری ہے۔

اداکار یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ HangTheRapist بھی استعمال کیا۔

میں پھانسی کے خلاف نہیں ہوں مگر پھانسی اصل مجرم کو ہونی چاہیے نہ کہ کسی کو بھی ارمینہ خان

ملک میں بڑھتے زیادتی کے واقعات:کیا آپ کی پارٹی جاگ گئی ہے؟ فیروز خان کا بختاور بھٹو زرداری سے سوال

پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ،ملک میں بڑھتے زیادتی کے کیسز اور لاہور…

ہمارے ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے نیلم منیر

اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں عائشہ عمر

شوبز فنکاروں کا لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

موٹروے زیادتی کیس: تحقیقاتی ٹیم کوایک ٹرک کی بھی تلاش:ٹرک جانےکے5 منٹ بعد 2 ملزمان…

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے…

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

2020:ابتدائی 6 ماہ کے دوران روزانہ 8 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی ہوئی: رپورٹ

وزیراعلیٰ کی نگری میں ایک اور شادی شدہ خاتون حوس کی بھینٹ چڑھ گئی

زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

Comments are closed.