پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا پرمداحوں کو بتایا ہے کہ اُن کی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کھانا کھانے میں کتنی دیر لگاتی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔
باغی ٹی وی : یاسر حسین نے سوشل پرآج صبح کے ناشتے کی کہانی اپنے مداحوں،کے ساتھ شیئر کی ہے یاسر حسیننے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اقراء عزیز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ کھانا بہت آہستہ کھاتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGjc7VADw0h/?utm_source=ig_embed
یاسر کی جانب سے انسٹا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ انہوں نے صبح ناشتے میں مکئی کی روٹی بھی کھالی اور چائے بھی پی لی ہے، ا س سے قبل انہوں نے جوس پیا تھا، وہ اپنے موگیمبو ( پالتو جانور ) کے ساتھ باہر سے چہل قدمی بھی کر آئے ہیں گھر واپس آ کر انہوں نے دیکھا کہ اقراء وہی اپنا ایک فرنچ توس ابھی تک کھا رہی ہیں۔
یاسر نے اپنی اس پوسٹ میں اقراء کو بھی ٹیگ کیا جس پر اقراء عزیز نے کمنٹ کرتے ہوئے یاسر حسین کو جواب میں کہا کہ انہیں ایک توس کھانے میں اس لیے اتنی دیر لگی کیوں کہ وہ یاسر کے سجائے گئے اس خوبصورت کمرے میں مگن ہو گئی تھیں۔
یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اُن کے اور اقراء عزیز کے مداحوں کی جانب سے خوب دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک انسٹا صارف کا یاسر حسین کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی اقراء عزیز کو سمجھائے کہ اُنہیں ڈائیٹنگ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اقراء عزیز کا صابن سلو ہے ایک صارف نے لکھا کہ اگر اقراء اتنی سلو کھانا کھاتی ہیں تو آپ انہیں اپنے ہاتھ سے کھلا دیں-
بعض صارفین نے یاسر حسین کے سجائے کمرے کی تعریف کی ایک صارف نے لکھا کہ کیسی کیسی تصاویر لگائی ہیں آپ کو ڈر نہیں لگتا کیا جبکہ چند صارفین نے جانروں کی تصاویر پر تعجب کا اظہار کیا
ایک صارف نے کہا کہ صاف پتہ چل رہا ہے کہ یاسر حسین اقراء کو دکھانے کے بجائے اپنا سجایا ہوا کمرہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ ’آپ یہ سب ہمیں کیوں بتا رہے ہیں۔