پاکستانی فنکاروں کی ترکیہ سے آئے مہمان اداکار براق ازچیوت سے ملاقات پر اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے دلچسپ انداز میں طنز کر دیا۔ انسٹا گرام پر یاسر حسین نے اپنی منفرد حسِ مزاح کے ذریعے ساتھی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے متنازع بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے والے اداکار یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ خدا کی قسم اتنا میک اپ میں نے کاسمیٹک کی دکان پر نہیں دیکھا جتنا کل ترکش اداکار براق ازچیوت سے ملنے کے لیے پاکستانی اداکاروں نے کیا ہوا تھا۔اداکار نے گورے رنگ سے متعلق احساسِ کمتری کے مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ تمام پاکستانی اداکار اُس بھائی سے بھی 2 ٹون زیادہ سفیدی میں تھے۔

”انہوں نے مرحوم جنید جمشید کے گانے کے بول کا سہارا لیتے ہوتے ہوئے ساتھی فنکاروں پر تنقید کی اور لکھا کہ گورے رنگ کا زمانہ،” کبھی ہوگا نہ پرانا (سچ ہی ہے). یوں یاسر حسین نے جم کر تنقید کی اپنے فنکاروں‌پر اور انہیں احساس دلانے کی کوشش کی کہ آپ جیسے بھی ہیں آپ ویسے ہی بن کر رہیں اور ویسے ہی کسی کے سامنے جائیں ، میک اپ کرکے ، سفیدی چڑھا کر آپ کسی کو ملیں گے تو اس سے آپ کی شخصیت کے ہی نمبر کم ہوں گے.

Full movies hd, full movies, celebrity news, celebrities, Lollywood, Hollywood, Bollywood, shahrukh khan, salman khan, Netflix, Netflix india, amazon prime, songs, mp3 songs, entertainment news, news, Pakistan films, films, drama industry, tv series, tv, how to, watch, watch full movies, watch full video, dance videos, dance video, tiktok, facebook, youtube

Shares: