یاسر حسین اور اقرا کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین اور یاسر حسین کی سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادی کی تقعیب میں لی گئیں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سعدیہ غفار اور حسن حیات کی شادی کی تقریب پر لی گئیں اپنی اور یاسر حسین کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سرخ رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے
https://www.instagram.com/p/B9M_og8HKz6/?igshid=gie62mnqxiom
اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایہ ثابت ہوگیا ہے کہ میرے شوہر ایک اچھے فوٹو گرافر ہیں
https://www.instagram.com/p/B9Mma71n2Cw/?igshid=1kr2u2zy0pxpp
اقرا عزیز حسین نے اپنی ایک اور پوسٹ میں یاسر حسین کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اس تصویر میں وہ یاسر کی طرف دیکھ رہی ہیں اس تصویر کے کیپشن میں دل والے لکھا
اداکارہ کی اس پوسٹ پر یاسر حسین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے نہ مجھے تم دیکھو
اقرا عزیز نے سعدیہ غفار اور حسن حیات کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کیں
https://www.instagram.com/p/B9MnKYkn7to/?igshid=kyw9d4iypghk
تصویر کے کیپشن میں اقرا نے لکھا کہ بھائی اور بھابھی
ایک اورتصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میرے بھائی کی شادی ہو گئی ہے
https://www.instagram.com/p/B9MdD1SHYFG/?igshid=xf8ipukkvxl0
ان تصاویرکے علاوہ بھی اقرا عزیز نے یاسر حسین کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے
https://www.instagram.com/p/B9Jo4qmnBIr/?igshid=15u4rdzzmenwk
اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دیکھ مگر پیار سے
https://www.instagram.com/p/B9JpFnUHWqd/?igshid=14529v2d2yt1w
ایک تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا میں ایک خوشی کی جگہ پر ہوں
https://www.instagram.com/p/B9JpRz7nOpr/?igshid=1dmjm5ytyv6k
اقرا نے ایک اور تصویر شئیر کی جس میں وہ اور یاسر نامور شاعر زریون کے ساتھ ہیں اور ان کی شاعری سن رہے ہیں اس کے کیپشن میں اقرا نے یاسر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ اور زریون کی شاعری
دوسری جانب یاسرحسین نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں
https://www.instagram.com/p/B9MrK_0Dolr/?igshid=y5wslmttf00a
اُنہوں نے ایک تصویر کے کیپشن میں جس میں وہ اقرا کے ہاتھ تھامے کھڑے ہیں اقرا کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ آپ کی ایک نظر میرے دل میں ہزاروں دیپ جلا دیتی ہے
یاسر کی اس پوسٹ پر اقرا نے کمنٹ کرتےہوئے لکھا کہ یوں ہی رہے یہ پیار یہ ہی دعا ہے
https://www.instagram.com/p/B9MqQHZj85f/?igshid=3o1x2s32zsk4
ایک اور تصویر میں یاسر حسین اور حسن حیات کوئی بات کر رہے ہیں اور سعدیہ غفار اور اقرا عزیز ان کی وہ بات سننے کی کوشش کر رہی ہیں
یاسر نے اس پوسٹ کا مزاحیہ کیپشن لکھا کہلڑکوں کی باتوں میں خواتین کا تجسس جبکہ میں تو شادی مبارک ہو بول رہا تھا
حسن حیات نے اس کے کمنٹ میں لکھا کہ ہم چاروں کو شادی مبارک ہو اور یاسر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا خاص طور پر آپ کے لئے بہت پیار بھائی
واضح رہے کہ گذشتہ روز اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات خان کی شادی کی تقریب میں اقرا اور یاسر سجل علی زارا نور عباسی اور صبور علی سمیت بہت سے نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی