گزشتہ روز اداکارہ ماہرہ خان کو فلسطینیوں کے حق میں نکلنے والی ریلی میں دوپٹہ نہ پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

باغی ٹی وی : 19 مئی کو کراچی پریس کلب کے باہر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ پاکستانی فنکاروں ماہرہ خان، شہریار منور، نادیہ حسین، صنم جنگ، گلوکار فلک شبیر، سماجی کارکن جبران ناصر اور سیاسی کارکن فاروق ستار سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کرکے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں فنکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں اٹھائی جانے والی آوازوں کو سراہا گیا وہیں لوگوں کی بڑی تعداد نے صرف اس بات پر فوکس کیا کہ ماہرہ خان احتجاج میں بغیر دوپٹے کے شریک ہوئی ہیں۔ اور لوگوں نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ماہرہ خان کی احتجاج میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقیدی تبصرے جب تنقید حدسے بڑھ گئی تو یاسر حسین اور اداکار احمد علی بٹ نے ماہرہ خان کی حمایت میں آواز اٹھائی اورناقدین کو جواب دیا –

احمد علی بٹ نے کہا کہ ’’جن لوگوں کو دوپٹہ نظر نہیں آیا، ان کو عقل کہاں سے نظر آئے گی، شرم اپنی نظروں میں ڈھونڈو، عورت کے لباس میں نہیں۔‘‘

یاسر حسین نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ’’خود کو گرمی میں شارٹ کپڑوں میں تصویریں بنواتے ہیں اور ماہرہ مئی کی اس گرمی میں احتجاج میں دوپٹہ بھہ پہنے –

اداکار نے مزید کہا کہ کپڑوں سے نکل کر اصل مسئلے پر بات کرو خدا کا خوف کرو۔‘

Shares: