اداکار میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اس میںان سے مختلف سوالات ہوئے ایک سوال یہ بھی ہوا کہ آپ 12 بہن اور بھائی ہیں تو اپ اپنے کتنے بچے چاہتے ہیں؟یاسر نے کہا کہ بچے جتنے زیادہ ہوں اتنا ہی اچھا ہے، اور بچے کتنے ہونے چاہیں اسکا فیصلہ تو اقراء عزیز بطورماں ہی بہتر کر سکتی ہے. بیٹے کے مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا کبیر حسین بڑا بن کر اچھا انسان بنے۔
انہوں نے کہا کہ بطور والد میری خواہش ہے کہ یٹا پاکستان کے لیے کسی بھی شعبے میں گولڈ میڈل لائے، وہ کسی طرح کے اسپورٹس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرے.یاد رہے کہ یاسر حسین اپنی اہلیہ اقراء عزیز کے ساتھ بے حد محبت کرتے ہیں وہ ان کا کہنا ہے ”ہم میاں بیوی ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں”. تاہم سوشل میڈیا پر ان دونوں کا خاصا مذاق بھی بنایا جاتا ہے ، اکثر صارفین کہتے ہیں کہ یاسر اور اقراء باپ بیٹی لگتے ہیں لیکن یاسر حسین ایسے کمنٹس کی پرواہ نہیں کرتے.