صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک پہنچ گئیں، سیکرٹری صحت علی جان خان،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،شیخ اعجاز،سی اینڈڈبلیوسمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران موقع پرموجودتھے۔
سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں،چودھری پرویزالٰہی
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک میں جاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل اور متعلقہ افسران نے ڈاکٹریاسمین راشدکو زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک میں جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے متعلقہ تمام افسران کو زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک کو مقررہ وقت پر ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے زیرتعمیرمدراینڈ چائلڈ بلاک کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ طے شدہ وقت پر مکمل کریں گے، گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک کو جلدمکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیں گے، تمام متعلقہ افسران کوزیرتعمیرمدراینڈ چائلڈ بلاک جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان
ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک میں کسی قسم کی کوتاہی یا تا خیر برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب میں اسٹیٹ ف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال عمران خان کے وعدے کی تکمیل ہیں، پنجاب کی عوام کو 23نئے سرکاری ہسپتالوں کا تحفہ دیں گے، پنجاب میں تمام زیر تعمیر مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کاجائزہ لیاجائے گا۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہرسال ہزاروں مائیں اور بچے دوران زچگی زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں، پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کے ذریعے ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنایاجائے گا۔