یاسمین راشد اسلام پورہ بازارپہنچ گئیں،عزاداروں کو سبیل تقسیم کی

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اسلام پورہ بازارپہنچ گئیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے خودعزاداروں کو سبیل تقسیم کی۔اس موقع پر جہانگیرخان، جاویداکرام ٹونی، عبدالغفورپپو اورمعظم بیگ موجودتھے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ حضرت امام حسین کے فلسفہ شہادت کواپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ حضرت امام حسین کی شہادت سے ہمیں باطل کے سامنے حق کیلئے ڈٹ جانے کاسبق ملتاہے۔ حضرت امام حسین کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ حضرت امام حسین نے عظیم قربانی پیش کرکے شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآل وسلم کوبچالیا۔تحریک انصاف فلسفہ حسین کے مطابق باطل کے سامنے آوازحق بلندکرنے کاجذبہ رکھتی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ننکانہ صاحب کے ڈپٹی کمشنر دفترمیں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کی اور مرکزی جلوس کادورہ کیا۔اجلاس میں سابق وفاقی وزیربرگیڈئیر(ر)سیداعجازشاہ،ڈپٹی کمشنر احمرنائیک،ڈی پی او ودیگرمتعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوننکانہ صاحب نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو10محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع میں امن ومان بارے بریفنگ دی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب کا بھی دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیاہے۔ ننکانہ صاحب میں محرام الحرام کے سلسلہ میں حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہیں۔ حضرت امام حسین ؑنے حق کی سربلندی کی خاطر اپنی اور اپنے خانوادہ کی عظیم قربانیاں پیش کیں۔ حضرت امام حسینؑ نے رہتی دنیاتک یزیدکانام و نشان مٹادیا۔

ڈاکٹریاسمین راشد۔کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؑ نے باطل کے مقابلے میں حق پرڈٹ جانے کا سبق دیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب میں مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے طبی سہولیات مزیدبہترکریں گے۔ پنجاب میں نئے اور بڑے23ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

Comments are closed.