تحریک انصاف کی رہنما ،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی نو مئی کے دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراؤ اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی ہے،عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے کل 30 مارچ کو طلب کرلیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید ضمانت پر سماعت کی۔
تھانہ سرور روڑ نے شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے،یاسمین راشد کو نومئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا وہ ابھی تک جیل میں ہیں،
سینیٹ انتخابات،یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ی کیخلاف اپیل خارج
مریم ساڑھے تین ماہ جیل گزار کر آبدیدہ،ہماری خواتین گیارہ ماہ سے جیل میں ہیں،یاسمین راشد
یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب
لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد نے دہشت گردی کے مقدمے میں چالان کی کاپیاں صاف نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا .درخواست میں تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست خارج کردی،چالان کے ساتھ گواہان کے ناموں کی لسٹ نہیں لگائی گئی،چالان کی نامکمل کاپی درخواست گزار کو فراہم کی گئی،صاف کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اقدام بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے،عدالت چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے
شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد
مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد








