شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

0
155
yasmeenrashid-dr

انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو مبارک ہو وہ خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا ,

ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی زبان نہیں پھسلی انکے منہ سے حقیقت بیان ہوئی ہے ,ساڈی گل مک گئی اے ، گل وڑ گئی اے مختاریا تک سفر ہے ،عوام نے 8 فروری کو گھروں سے نکل کر بتایا ہے تہاڈی گل مک گئی ہے,ہماری خواتین کی مخصوص نشستیں مانگنے والو مرد بنو ,آپکی ایسی اوچھی حرکتیں دیکھ کر دل سے نکلتا ہے کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے ,ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے آج بڑی سرکار کے بل بوتے پر حکومت بنا رہے ہیں ,یہ لنگڑی لولی حکومت جس کی بنیاد عوام کی مرضی کے خلاف ہے یہ کیا خاک چلے گی ,پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اسکے صبر کو مت آزمائیں ,

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے حوالے سے مریم نواز شریف نے جھوٹ بولا ہے ,صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک کامیاب منصوبہ تھا,انشورنس کمپنیوں کے ذریعے ہسپتالوں کو ادائیگی ہورہی ہیں,میرے دور میں سرکاری ہسپتالوں میں دس ارب روپے آمدن حاصل کیا,

مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

صدارتی انتخابات،آصف زرداری کے کاغذات منظور،محمود اچکزئی پر اعتراض عائد

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

انسداد دہشت گردی عدالت،عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ,اور میاں محمود الرشید سمیت 30 ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا ،میاں محمود الرشید کا جیل وارنٹ پیپر پیش کیا گیا ،عدالت نے ٹرائل کی مزید کاروائی 14 مارچ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی،چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی ،سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے،

Leave a reply