لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی-

باغی ٹی وی : یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی، آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افئیر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں انہوں نے کہا کہ جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

رانا مدثر کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے اپنے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کی، مقدمات کاریکارڈ کاغذات نامزدگی میں جمع کرانے کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہےتمام ٹیکس ریٹرنز اور متعلقہ دستاویز اکٹھی کی جا رہی ہیں اور انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی حاصل کیے جائیں گے یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، ضمانت نہ ہونے پر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی۔

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

واضح رہے کہ ،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نےچیئرمین کا انتخاب کیا،بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھےان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کے مطابق عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں، حلیم عادل شیخ سندھ پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،جبکہ منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئے ہیں-

عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر کا بھی اعلان

Shares: