یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

میرا شوہر مجھ سے 10 سال چھوٹا ہے
yasra rizvi

اداکارہ یاسرہ رضوی جو حقیقت سے قریب اداکاری اور اپنے شعرو شاعری کے مزاج کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، وہاں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی شادی آپ سے دس سال چھوٹے لڑکے ساتھ ہوئی ، آپ دونوں کی کامیاب شادی کا راز کیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ میری خوش قمستی ہے کہ میری شادی عبدالہادی سے ہوئی، میرا شوہر بہت اچھا انسان ہے اس میں خامیاں نہیں ہیں ، وہ مجھے بہت پیار کرتا ہے اور میں بھی اسکو پیار کرنے کے علاوہ اسکا بہت خیال رکھتی ہوں.

انہوں نے کہا کہ ”ہماری کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دوست ہیں” اور دوست سمجھتے ہوئے ایک دوسرے کے سارے تمام معاملات زندگی شئیر کرتے ہیں ایک دوسرے کو حل بتاتے ہیں مدد کرتے ہیں. ہمار پاس ویسے بھی لڑائی جھگڑوں کا وقت ہی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو میرا شوہر مجھ سے 10 سال چھوٹا ہے لیکن وہ بہت ہی سمجھدار ہے ، بعض اوقات تو ایسی بات کرتے ہیں اور ایسا مشورہ دیتے ہیں کہ میری عقل ہی دنگ رہ جاتی ہے.

خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

Comments are closed.