ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کا محکمہ صحت پنجاب کی پالیسی پر شدید ردعمل کا اظہار
ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کا محکمہ صحت پنجاب کی پالیسی پر شدید ردعمل کا اظہار
باغی ٹی وکی رپورٹ کے مطابق ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان محکمہ SHC&ME پنجاب کی اس پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ھے اور دو ٹوک الفاظ میں واضح کرتی ھے کہ ھم بحثیت ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کسی بھی صورت میں محکمہ صحت کو #PG_Trainees جو کہ Future کے Consultant ہیں کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے اور اگر یہ پالیسی واپس نہ لی گئی تو شدید ردعمل ظاھر کریں گے۔
ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے جادوگروں اور پالیسی میکرز سے جاننا چاھتے ھیں کہ #PG_Trainees کو شدید ذھنی اذیت سے گزارنے میں آخر کیا حکمت ھے؟ کیا ھر ڈاکٹر جو FCPS Part1 یا MD/MS کا امتحان پاس کرتا ھے اس سے Rs 3000 کمانا مقصود ھے؟ اگر ایسا ھے تو آپ Rs 3000 ویسے ھی لے لیں مگر #PG_Traineesکو ذلیل مت کریں۔
ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پھر یہ بھی اھم ھے کہ امتحان لینا اور ڈگری ایوارڈ کرنا CPSP اور دیگر کالجز اور یونیورسٹیز کا اختیار ھے۔کیا محکمہ صحت کوئی ڈگری ایوارڈ کرنے والا ادارہ ھے ؟اگر ایسا نھیں ھے تو محکمہ صحت کس قانون کس اختیار کے تحت FCPS Part1 اور MD/MS Part1 پاس کرنے والے Candidates سے انٹری ٹیسٹ لے گا؟