شہرہ آفاق ملی نغمے دل دل پاکستان کے خالق نامور شاعر نثار ناسک چل بسے

0
51

دل دل پاکستان ایسے شہرہ آفاق ملی نغمے کے خالق نامور شاعر نثار ناسک آج خالق حقیقی سے جاملے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دل دل پاکستان ایسے شہرہ آفاق ملی نغمے کے خالق نامور شاعر نثار ناسک آج خالق حقیقی سے جاملے۔
نثار ناسک ریڈیو پاکستان کے ساتھ تادیر وابستہ رہے ، انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے بھی لکھا اور ساتھ ساتھ بہت سی فلموں کے لیے بھی نغمے تخلیق کیے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار ناسک گزشتہ چند سالوں سے شدید علیل تھےاورآخری ایام میں حکومتی بے اعتنائی کے باعث مالی مشکلات کا بھی شکار رہے۔
1943میں پیدا ہونے والے نثار ناسک کی نمازجنازہ آج دن 11 بجے راولپنڈی کے رتہ امرال قبرستان میں ادا کی جائیگی ۔
ثارناسک مرحوم کی وجہ شہرت ملی نغمہ “دل دل پاکستان” بنا جو موسیقار گروپ “ وائٹل سائن” نے گایا تھا۔پاکستان ٹیلیویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی دو کتابیں “چھوٹی سمت کا مسافر”اور “دل دل پاکستان” شائع ہوئیں۔

Leave a reply