مزید دیکھیں

مقبول

ڈاکٹر طاہر القادری صاحب ‏یہ دن تو آنا ہی تھا آپ جس کھیل کا حصہ بنے تھے اس میں آپ فقط مہرے تھے، رضا رومی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تحریک انصاف حکومت کی جانب سے خاموشی پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تنقید کی ہے جس پر سینئر صحافی میدان میں آ گئے

سینئر صحافی رضا رومی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب ‏یہ دن تو آنا ہی تھا آپ جس کھیل کا حصہ بنے تھے اس میں آپ فقط مہرے تھے،

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ حکمران وہ شخص ہے جو میرے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف دلوانے کا وعدہ کرتا رہا، آج وہ حکمران ہیں، طاقت میں ہیں، لیکن وہ خاموش ہیں، اور ایک بیان تک دینے کو تیار نہیں ہیں.مرکز مین، پنجاب میں انکی حکومت ہے، قانون انکے ساتھ ہے لیکن وہ خاموش ہیں.

واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی برسی 17 جون کو منائی گئی،ورثاء 6سال سے ایک ہی مطالبہ دہرا رہے ہیں کہ سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش کروائی جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش کے لئے دوسری جے آئی ٹی بنی جس کے سربراہ اے ڈی خواجہ تھے اے ڈی خواجہ تھے اس جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کام کرنے سے روک دیا گیا،

سانحہ ماڈل ٹاؤن، جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan