پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمیں زندہ لوگوں کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ مرنے والے اپنی تعریف سُن نہیں سکتے ہیں۔

باغی ٹی وی :اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر و بیشتر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے –

حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

نعمان اعجاز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کی آنکھوں میں غصہ نظر آرہا ہے۔

اداکار نے اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے۔

اُنہوں نے لکھا کہ انسان کی زندگی میں اُس کی تعریف کیجیے اور اُس کے کام کو سراہیئے کیونکہ مرنے کے بعد انسان اپنی تعریف نہیں سُن سکتا ہے۔

اس سے قبل بھی نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اب جب ہم نے پرندوں کی طرح ہوا میں اڑنا اور مچھلی کی طرح سمندر میں غوطہ خور ہونا سیکھ لیا ہے۔‘

نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ ’اب صرف ایک چیز باقی ہے، وہ یہ ہے کہ ہمیں انسانوں کی طرح زمین پر رہنا سیکھنا ہے۔‘

اداکار کے ان دونوں معنی خیز پیغامات کو صارفین کی وجہ سے بے حد سراہا جاتا ہے-

Shares: