مزید دیکھیں

مقبول

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی میں

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی...

اوچ شریف: ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف میں...

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپی ٹی آئی کی خواتین کارکنان گرفتار

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنے والی پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے جنہیں پولیس نے ہٹانے کی کوشش کی۔

پولیس کے منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان نے واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا اور پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا پولیس نے کارکنان کے خلاف کارروائی شروع کی اور تین خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

تحریک انصاف کے کارکن چائنہ چوک میں جمع ہونا شروع ،اسلام آباد ،فیض آباد اور زیرو پوائنٹ پر پی ٹی آئی کےکارکنان پہنچ گئے-

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے آج کا دن تاریخی ہے آج غدار بے نقاب ہوں گے یہ حق اور باطل کی جنگ ہے قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے-

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج اجلاس کے بعد جشن منائیں گے عمران خان کو فتح ملنے والی ہے،اللہ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کریں گے-

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آخری گیند تک مقابلہ کرنے کا عزم لے کر آئے ہیں کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں تین کے ٹولے میں کیا کوئی نظریاتی مماثلت ہے؟جمہوری نظام کے خلاف سازش پر قوم خاموش نہیں رہےگی-

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی تھی کہ نئے الیکشن ہوسکتے ہیں عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہےشیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن چکا ہے وہ عوام میں جائے گا گیم کا فائنل جنرل الیکشن ہے یہ تو سیمی فائنل ہے ایک ہی درمیانی راستہ ہے کہ الیکشن ہو جائے پاکستان کا سب سے مہنگا اینکر بننے جا رہا ہوں-

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج حق پرستوں اور زر پرستوں کا مقابلہ ہے انشاء اللہ حق کی جیت ہوگی-

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 177 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر رکھا ہے جبکہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو شکست دینے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور حکومت ارکان کو اجلاس میں جانے کی ہدایت کرتے ہوئے خود بھی اجلاس میں پہنچنے کا اعلان کیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا تھا کہ عدم اعتماد سے متعلق ایک میڈیا چینل پر بےبنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی وزیراعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یک طرفہ پروپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے، وزیراعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس صرف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخلے کی ہدایات نہیں دی گئیں اجلاس کے لیے بھرپور سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں-