سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ کچرا پھینکنے والے کی تصویر یا ویڈیو بھیجیں اور انعام حاصل کریں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی مہم جاری ہے ، کراچی میں صفائی مہم کے لیے اقدامات تیز کردیئےگئےہیں،گزشتہ رات بعض مقامات پر لوگ کچرا پھینک رہے تھے،پوچھنے پر پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے کچرا پھینکا جسے اٹھا رہے ہیں،کچھ ویڈیو واٹس ایپ پروائرل ہوئی ہیں جن میں کچرا پھینکنے والوں کودیکھا ہے،حیرت ہے کوئی کچرا اٹھا رہا ہے اور کوئی پھینک رہا ہے،
پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب
کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی
آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے
وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب
سعید غنی نے مزید کہا کہ شہری کچراپھینکنے والوں کی نشاندہی کریں،سندھ حکومت انعام دےگی،شہر میں مسائل کو جان بوجھ پر پیدا کیاجارہا ہے،شہری کچرا پھینکنے والے کی ویڈیو یا تصویرہمیں بھیجیں، حکومت سڑک پرکچرا ڈالنےوالوں کی ویڈیو بنانے والوں کوایک لاکھ کا انعام دیگی،یہ دنیاکاواحد شہر ہےجس کوگندا اس کی وراثت کے دعویدارکرتے ہیں، تصاویراورویڈیوز03000084296پربھیجی جاسکتی ہیں
کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی