یہ جلسے اب ووٹ چور سیلیکٹڈ ٹولے کے خلاف عوامی ردِ عمل ہے ، مریم اورنگ زیب

0
42

یہ جلسے اب ووٹ چور سیلیکٹڈ ٹولے کے خلاف عوامی ردِ عمل ہے ، مریم اورنگ زیب

باغی ٹی وی : ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ‎ووٹ چور سلیکٹڈحکومت کو جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کا اختیار کس نے دیا تھا کہ اب اس میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے؟

‎یہ جلسے اب آٹا چینی دوائی بجلی گیس کے ستائے عوام کا فیصلہ ہیں ، یہ جلسے اب ووٹ چور سیلیکٹڈ ٹولے کے خلاف عوامی ردِ عمل ہے

‎عمران صاحب کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف اور اپنی خفت مٹانے کی کوشش ہے ،‎یہ ویسا ہی بیان ہے کہ قائد نوازشریف کی تقریر دکھانے کی اجازت ہے، بعد میں پیمرا کے ذریعے پابندی لگا دی

‎عمران صاحب عوام کا سیلاب سلیکٹڈ آٹا چینی چور حکومت کے خلاف نکلنے کو ہے، آپ سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے. ‎قائدین کو آنے کے لئے سلیکٹڈ کی اجازت اور مشورہ درکار نہیں بلکہ عوام کی محبت کافی ہے

Leave a reply