یہ کہنا غلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا ہے زائرہ وسیم

0
43

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اب بھی صورتحال کشیدہ ہے ہر طرف غیر یقینی کی کیفیت ہے یہ غلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروہاب شیخ نامی بھارتی مداح صارف نے زائرہ کے 5 اگست کو کشمیر کے حوالے سے کئے گئے ٹوئٹ کا جواب دیا جس میں زائرہ نے ہیش ٹیگ کشمیر ک استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا

اس ٹویٹ کے جواب میں مداح نے ان کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے خیریت پوچھی ور لکھا کہ مشکل وقت گزر چکا ہے

جس پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ یہ کہناغلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا ہے کشمیر میں اضطراب اور غیریقینی کی کیفیت برقرارہے مگر الحمد اللہ وہ خیریت سے ہیں

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے 5 اگست کو ٹوئٹ شیئر کیا تھا جس دن بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی و قانونی حیثیت تبدیل کردی گئی تھی گزشتہ 182 دنوں سے مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور کررکھا ہے جہاں مظلوم کشمیری بھارتی ظلم کی چکی میں مسلسل پس رہے ہیں

یاد رہے زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اس فلم کی کامیابی کے بعد زائرہ کو بھارت میں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس کے بعد ان کی ایک اور فلم ‘سیکرٹ سپراسٹار’ سامنے آئی اور وہ بھی کامیاب ثابت ہوئی

زائرہ نے گذشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو یہ کہتے ہوئے خیرباد کیا تھا کہ ان کے شوبز کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثرانداز ہورہا تھا زائرہ وسیم کا تعلق کشمیر سے ہے

Leave a reply