قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز
سابق وزیراعظم نواز شریف نے مری میں ن لیگی کارکنان سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ن لیگی رہنما مریم نواز، مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں،ملاقات کے بعد نواز شریف نے کارکنان کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا
مری میں ورکرز سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئےنواز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں کے بھائیوں سے بہت پرانا رشتہ ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے، اور میرا یہاں سے رشتہ بہت مضبوط ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے صدر نے مجھے کہا کہ پانچ ارب ڈالر لے لیں، دھماکے نہ کریں، میں نے اچھا کیا پانچ ارب نہیں لئے اور دھماکے کر دیئے، میں کہتا پانچ ارب مجھے دے دو، مل جاتے ،بعد میں جو کچھ ہوتا وہ بعد کی بات تھی، ہمارا اپنا ایک ضمیر ہے، ایک اصول ہے،اللہ کے فضل و کرم سے خوف خدا ہے، عوام کی بہتری، خوشحالی کا خواب لے کر پھر رہے ہیں، ہمیں اس وطن سے، مٹی سے محبت ہے،
نواز شریف کا کہنا تھا کہ 20 ,25 ہزار روپے کمانے والا شخص جس کے دو تین بچے بھی ہوں بزرگ بھی ہوں کیا وہ ان پیسوں میں گزارہ کرسکتا ہے؟سوچیں کس نے اس ملک کو اس حال تک پہنچایا ہے، یہ سوچنے والی بات ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ بھاری ظلم کیا ہے، قصے، کہانیاں تو انکی سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا، بغل میں چھری اور منہ میں رام رام، مجھے اور مریم کو جیل میں رکھنا تھا، اسکو الیکشن جتوانا تھا، دھاندلی کرنی تھی اور پاور میں لانا تھا، مجھے نکالنے کا مقصد یہ تھا،میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا،
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہنستے بستے آگے بڑھتے ملک کو اجاڑ دیا گیا۔ اور دکھ یہ ہے کہ اس سے سبق نہیں سیکھا گیا اسی لیے ہمارا یہ حال ہے۔ ہمیں اسوقت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہونا چاہیے تھا لیکن سب الٹ ہوگیا ہے،ہم ترقی کے حوالہ سے پست ترین ممالک میں شامل ہو گئے، یہ ساری باتیں یاد کر کے بہت دکھ ہوتا ہے، اس ملک کو خود اجاڑا ہے، اپنے ہاتھوں سے اجاڑا ہے،کیسا دور تھا جس میں پاکستان کے کلچر کو خراب کردیا گیا تباہی پھیر دی گئی، حسد بغض منافقت کا تو اس سطح پر وجود ہی نہیں ہونا چاہیے،اللہ اپنے حقوق معاف کرسکتا ،لیکن بندوں کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کو معاف نہیں کرے گا، 40 سال نماز نہ پڑھنے پر معافی مل سکتی ہے مگر انسانوں کے ساتھ ناانصافی اللہ نہیں معاف کرتا،صرف اس لئے جھوٹ بولنا کہ میں اقتدار میں آجاؤں،لوگوں سے جھوٹ بولوں،ان کے ذہنوں کو خراب کروں درست نہیں،جو بات کہیں وہ سوچ سمجھ کر کریں اور عمل کریں، جھوٹ بول کرعوام سے ووٹ نہیں مانگے جاتے، مجھے اللہ نے سب کچھ دیا ہے، مجھے عہدے یا منصب کا کوئی لالچ نہیں، میں تین بار ملک کا وزیراعظم بن چکا ہوں،
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا کوئی لیڈر حقیقی معنوں میں اس مٹی کا بیٹا ہے تو وہ نواز شریف ہے۔ یہ وہی نواز شریف ہے جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا،ہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی خدمت اللہ تعالی نے نوازشریف سے لی،نوازشریف کو 4 سال ملک سے دوررہنا پڑا،مری سے ہمارے خاندان کی حسین یادیں وابستہ ہیں۔
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال